Ministry of Interior
وزیر اعظم پاکستان محترم شہباز شریف کی ہدایت اور ڈاریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ، یاور حسین کی خصوصی کاوشوں سے پاکستان بھر کی (30) تمیں تحصیلوں میں نادرہ دفاتر میں محکمہ پاسپورٹ اپنے ون ونڈو پاسپورٹ پروسیسنگ کا ؤنٹر قائم کر رہا ہے، عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ کاؤنٹرز ن تحصیلوں میں قائم کیے جارہے ہیں جن کی آبادی زیادہ ہے اور وہاں پہلے سے کوئی پاسپورٹ آفس موجود نہیں ہے۔ یہ فیصلہ ملکی معاشی حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اور کفایت شعاری کے نصب العین کو اپناتے ہوئے کیا گیا ہے۔ جیسے ہی ملک کے معاشی حالات بہتر ہونگے تو ان تحصیلوں میں با قاعدہ پاسپورٹ آفس قائم کیے جائیں گے۔
ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ، یاور حسین نے بتایا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اس سہولت کے جلد از جلد اجراء کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں تاکہ عوام کو پاسپورٹ کے حصول کیلئے دور دراز کا سفر نہ کرنا پڑے۔
(ads)
یہ واضع رہے کہ نادرہ دفاتر میں قائم ان پاسپورٹ کاؤنٹر کا انتظام محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے مکمل اختیار میں ہوگا اور محکمہ نادرہ ہر پاسپورٹ پر سرکاری مقرر کردہ فیس کے علاوہ ایک ہزار (1,000) روپے سروس چارجز کی مد میں وصول کریگا۔
پاسپورٹ حکام نے واضح کیا کے سوشل میڈیا پر چلنے والی اس خبر میں کوئی حقیقت نہیں کہ تمام نادرہ دفتر 10 جون سے پاسپورٹ کا اجراء کرینگے۔ اصل خبر کو بغیر تصدیق اور سیاق و سباق سے ہٹ کر توڑ مروڑ کر افواہ پھیلائی جارہی ہے۔ حکومت پاکستان کے مروجہ قانون کے مطابق محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ہی پاسپورٹ کی تیاری اور اجراء کرنے کا مجاز ہے۔ نادرہ آفس کا پاسپورٹ کی تیاری یا اجراء سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
عوام الناس سے درخواست ہے کہ مصدقہ معلومات کیلئے ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی آفیشل ویب سائٹ www.dgip.gov.pk اور آفیشل فیس بک اور ٹویٹرا کا ؤنٹ dgipofficial@ وزٹ کریں۔ شکریہ
منجانب: ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ، اسلام آباد
No comments:
Post a Comment